اسامہ خان کو کس اداکارہ سے ڈر لگتا ہے؟
اداکار اسامہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں کس اداکارہ سے ڈر لگتا ہے۔ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر ودیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مجھے لگتا ہے کہ پہلے دن سے […]
اداکار اسامہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں کس اداکارہ سے ڈر لگتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر ودیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ پتا نہیں مجھے لگتا ہے کہ پہلے دن سے مجھے اشنا شاہ سے ڈر لگتا ہے اس کے علاوہ صبا حمید ہیں جن سے میں ڈرتا ہوں۔
اسامہ خان نے بتایا کہ صبا آپا کے ساتھ تین ڈراموں میں کام کیا ہے اور ان کی ڈائریکشن میں بھی اداکاری کی ہے، وہ مسکرا کر بات کرتی ہیں لیکن پھر بھی میں ڈرتا ہوں، انجلین ملک آئی ہوئی تھیں وہ کاسٹنگ کررہی تھیں میں نے آڈیشن دیا تھا پھر انہوں نے مجھے مختلف چینلز پر ریفر کیا اس طرح کیریئر کی شروعات ہوئی۔
اداکار نے کہا کہ میری فیملی معاملات میں کچھ نہیں بولتی ہے، سیٹ پر والدین اکثر کال کرلیتے ہیں ان کے علاوہ میں فون استعمال نہیں کرتا ہوں۔
اس سے قبل انٹرویو میں اسامہ خان نے بتایا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ان پر اہل خانہ کی جانب سے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا دباؤ رہتا تھا لیکن گھر سے دور ہونے کی وجہ سے انہیں فائدہ ملا اور کافی عرصہ فارغ رہنے کے بعد انہیں اداکاری کا موقع ملا۔
اداکار کے مطابق اداکاری شروع کرنے کے لیے وہ کراچی منتقل ہوگئے تھے، اس لیے گھر والوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کوئی کام کر رہے ہیں یا نہیں؟
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رہنے والے بہت سارے ٹیلنٹڈ لوگ اس لیے اداکاری کے میدان میں نہیں آ سکتے، کیوں کہ ان کے اہل خانہ ان کے ہمراہ رہتے ہیں، جو انہیں ہر وقت کوئی نہ کوئی کام کرنے کا کہتے رہتے تھے، جس وجہ سے کراچی کے ٹیلنٹڈ لوگ کچھ عرصہ کوشش کے بعد اداکاری کے بجائے دوسرا کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔
اسامہ خان کا کہنا تھا کہ وہ شادی سے متعلق جواب دینا نہیں چاہتے، ہر جگہ ان سے یہی سوال کیا جاتا ہے اور یہ ذاتی سوال ہے۔ ان پر گھر والوں کی جانب سے شادی کرنے کا بہت زیادہ دباؤ نہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ گھر والے انہیں کبھی کبھار شادی کرنے کا کہتے ہیں لیکن ان پر زیادہ دباؤ نہیں رہتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟