رمشا خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے چند تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں انہیں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں سڑک پر مسکراتے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے چند تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں انہیں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں سڑک پر مسکراتے ہوئے پوز دے رہی ہیں، رمشا خان کو گاڑی میں مغربی لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
رمشا خان نے بتایا کہ جب انہوں نے فون کو کلین کرنا چاہتا تو یہ تصاویر سامنے آئیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل انٹرویو میں رمشا خان نے کہا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو پھر ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب یہ بندے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو کس انداز میں دیکھتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈرانہ انڈسٹری میں باقیوں سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی اسکرین کے مین سپر اسٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہین۔ جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ ودیگر شامل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟