یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری اور رہائی، کب کیا ہوا؟ حقیقت سامنے آگئی
مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ کی گرفتاری اور پھر رہائی کیسے ہوئی؟ اپنی شادی میں شیر کا بچہ اور رائفل کا تحفہ لینا مہنگا پڑگیا۔ لاہور کے تھانہ چونگ کی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ روز ان کی شادی […]
مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ کی گرفتاری اور پھر رہائی کیسے ہوئی؟ اپنی شادی میں شیر کا بچہ اور رائفل کا تحفہ لینا مہنگا پڑگیا۔
لاہور کے تھانہ چونگ کی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ روز ان کی شادی کے فوری بعد گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
رجب بٹ کو ان کی شادی کے موقع پر ان کے دوست احباب کی جانب سے ایک عدد شیر کا بچہ اور رائفل تحفتاً پیش کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر ان تحائف کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔
پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے 48 گھنٹے بعد کارروائی کرتے ہوئے رجب بٹ کے گھر سے تحفے میں ملنے والا شیر کا بچہ رکھنے کا اجازت نامہ اور رائفل کے کاغذات پیش نہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔
تاہم چند گھنٹے گزرنے کے بعد رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، پولیس نے رجب بٹ کی رہائی کے عوض ذاتی مچلکے حاصل کیے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی کے موقع پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر ڈالرز پھینکنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجب بٹ نے خاص طور پر یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، رجب بٹ کے یوٹیوب چینل کے 4.56 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر بھی مداحوں اور فالوورز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟