’کھانا کھانے کا مزہ صرف ہاتھ سے آتا ہے‘
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ مصطفیٰ کے بڑے بھائی عدیل، شرجینا سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ وہ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود رباب سے شادی کرلیتے ہیں۔
اب عدیل کے انکار کے بعد شرجینا نے مصطفیٰ سے شادی کرلی ہے۔
چھٹی قسط میں دکھایا گیا کہ ’مصطفیٰ، شرجینا سے کہتے ہیں کہ تم نے کھانا بنایا ہے اچھا ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ کھانے میں زیادہ مرچیں تو نہیں ہے۔‘
مصطفیٰ کہتے ہیں نہیں اچھا ہے، نظر کیوں لگا رہی ہو کھا لو، وہ چمچے اور کانٹے سے کھانا کھانے لگتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ برگر بچی ہو کیا عدیل کی طرح، مطلب کانٹا چھوڑو ہاتھ سے کھاؤ مزہ آتا ہے۔
شرجینا شوہر کے کہنے پر ہاتھ سے کھانا کھاتی ہیں اور مسکرانے لگ جاتی ہیں۔
کیا مصطفیٰ اور شرجینا شادی کو نبھا سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اگلی قسط اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟