’کنگنا رناوت میرے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند نہیں کرے گی‘
ممبئی: بالی وڈ میں ناکام ڈیبیو کے بعد سیاست میں آنے والے یونین منسٹر چراغ پاسوان کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند نہیں کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چراغ پاسوان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملے نہ ملے ہم‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ […]
ممبئی: بالی وڈ میں ناکام ڈیبیو کے بعد سیاست میں آنے والے یونین منسٹر چراغ پاسوان کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند نہیں کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چراغ پاسوان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملے نہ ملے ہم‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ ان کی پہلی فلم تھی جس کے بعد وہ سیاست میں آئے۔
چراغ پاسوان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کنگنا رناوت کے ساتھ فلم تباہی تھی اور اب فلمی دنیا میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس نے بھی فلم دیکھی وہ میری بات سے متفق ہوں گے۔
یونین منسٹر نے کہا کہ بالی وڈ میں مختصر ترین قیام کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ انسان کو زندگی میں کیا نہیں کرنا چاہیے۔
انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کنگنا رناوت کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں تو ان کا جواب تھا کہ میں کتنا اچھا اداکار ہوں اس بات کا بالی وڈ اداکارہ کو بھی علم ہے، وہ میرے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کریں گی۔
چراغ پاسوان نے بتایا کہ ان کا آئندہ دو سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقت گزارنا چاہتا ہوں، شادی ایک بھاری ذمہ داری ہے اور میں نے صرف اپنے کام سے شادی کی ہے۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بھی متعدد فلموں کے ناکام ہونے کے بعد حال ہی میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن 2024 میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئیں۔ اداکارہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟