سیف علی خان مجھے ویلیو نہیں دیتے، کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان انھیں ویلیو نہیں دیتے ہیں۔ کرینہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنا کیسا ہے جو ایک اداکار بھی ہو، انھوں ایک […]

 0  2
سیف علی خان مجھے ویلیو نہیں دیتے، کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر چھوٹے نواب سیف علی خان انھیں ویلیو نہیں دیتے ہیں۔

کرینہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنا کیسا ہے جو ایک اداکار بھی ہو، انھوں ایک اداکار سے شادی کو مشکل قرار دیتے ہوئے مذاقاً کہا کہ ان کے شوہر سیف علی خان نے انھیں ’معمولی‘ لیا ہوا ہے۔

بیبو کی عرفیت سے مشہور اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اداکار سے شادی کرنا بہت مشکل کام ہے، کبھی کبھی جب میں کام کے لیے نکلتی ہوں تو وہ سو رہے ہوتے ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے ہم ایک دوسرے کو نہیں دیکھ پاتے۔

ایک ہی گھر میں چوںکہ ہم دو اداکار ہیں، اس لیے ہم بچوں کے لیے وقت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، سیف کے پاس اتنا بھی وقت نہیں تھا کہ وہ میری فلم ’کریو‘ دیکھتے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ وہ شادی کے بعد بدل گئی ہیں اور پہلے سے بہتر ہوگئی ہیں جبکہ پہلے وہ تھوڑی پاگل سی تھیں تاہم سیف نے ان کی کافی مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سیف سے مشورہ مانگتی ہوں، اور وہ مجھ سے بھی پوچھتے ہیں تاہم مجھے نہیں معلوم کہ وہ میرا مشورہ مانتے بھی ہیں یا نہیں، میں ان کی فلموں پر تنقید بھی کرتی ہوں۔

کرینہ کو آخری بار فلم ’کریو‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے ہمراہ تبو اور کریتی سینن نے بھی اداکاری کی تھی جبکہ فلم کو شائقین اور ناقدین نے کافی پسند کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow