کرکٹر کا زور دار چھکا، گیند لگنے سے خاتون شدید زخمی، ویڈیو وائرل
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گیند لگنے سے اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران زوردار اور اونچا چھکا مارا جس کے نتیجے میں میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔ گیند گراؤنڈ […]
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گیند لگنے سے اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران زوردار اور اونچا چھکا مارا جس کے نتیجے میں میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔
گیند گراؤنڈ میں بیٹھی خاتون کے گال پر لگی، تکلیف سے خاتون زارو قطار رو پڑی۔
خاتون مداح کو چوٹ کی جگہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بلے باز سنجو سیمسن کو بھی اس حوالے سے پریشان دیکھا گیا۔
بھارت نے جنوبی افریقا کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔
چیمپئنز ٹرافی: محمد عامر کا بھارتی مؤقف پر ردِ عمل سامنے آگیا
جنوبی افریقی ٹیم 284 رنز کے تعاقب میں 148 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کو برتری حاصل ہوگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟