شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی کا خطرہ
برطانیہ میں بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا جس کے بعد ان پر پابندی لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ انگلش بورڈ نے آل راؤنڈر کو ایکشن کےجائزے کی ہدایت کر دی۔ شکیب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ […]
برطانیہ میں بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا جس کے بعد ان پر پابندی لگنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔
انگلش بورڈ نے آل راؤنڈر کو ایکشن کےجائزے کی ہدایت کر دی۔ شکیب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔
شکیب الحسن آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیل کر ون ڈے کو بھی خیرباد کہنے کے خواہاں ہیں۔
بنگلادیشی آل راؤنڈر نے سمتبر کے آخر میں سرے کاؤنٹی کو جوائن کیا تھا۔
کاؤنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن I کے اس میچ میں، شکیب الحسن نے دو اننگز میں 63.2 اوورز کرائے اور 193 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کیں۔
لیکن گیند کے ساتھ اپنی بہترین کوششوں کے باوجود، سرے سمرسیٹ کے خلاف آخری دن 221 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا اور مقابلہ ڈرا کرنے کے لیے 78 اوورز تک دفاعی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟