لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن کی دوران پرواز طبیعت خراب، صحت سے متعلق اہم خبر

باکسنگ کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی 58 سالہ مائیک ٹائسن کی طبیعت گزشتہ روز دوران فضائی سفر اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر باکسر کے نمائندے نے بیان جاری کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے مائیک ٹائسن کے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 58 سالہ مائیک ٹائسن جن کی گزشتہ روز میامی […]

 0  3
لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن کی دوران پرواز طبیعت خراب، صحت سے متعلق اہم خبر

باکسنگ کی دنیا کے لیجنڈ کھلاڑی 58 سالہ مائیک ٹائسن کی طبیعت گزشتہ روز دوران فضائی سفر اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر باکسر کے نمائندے نے بیان جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے مائیک ٹائسن کے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 58 سالہ مائیک ٹائسن جن کی گزشتہ روز میامی سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کے دوران طبعیت خراب ہوگئی تھی اور السر کے باعث انہیں متلی اور چکر آنے کی شکایت بھی ہوئی تھی، اب ان کی حالات بہتر اور وہ مکمل صحتیاب ہیں۔

مائیک ٹائسن کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو فضائی سفر کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور شکر ہے کہ ٹائسن بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے طبی عملے کی تعریف کی ہے جو پرواز کے دوران ان کی مدد کے لیے وہاں موجود تھا۔

دوسری جانب ایئر لائنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائنز کی پرواز 1815 کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے پر پہلے ایک مسافر کی طبی ضروریات کے متعلق اطلاع ملی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر مائیک ٹائسن 1987 سے 1990 تک غیر متنازعہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن رہے ہیں۔ وہ 2005 میں انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائر ہوئے لیکن حال ہی میں نومبر 2020 میں انہوں نے کیلیفورنیا میں رائے جونز کے خلاف ایک نمائشی مقابلے میں حصہ لیا۔

مائیک ٹائسن ان دنوں سوشل میڈیا سٹار سے باکسر بننے والے 27 سالہ جیک پال سے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ رواں سال 20 جولائی کو 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے ’ڈلاس کاؤبوائے‘ اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں ہوگا، نیٹ فلکس پہلی بار اس مقابلے کی لائیو کوریج کرے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow