کروڑ پتی خاکروب، قیمتی جائیدادوں اور کئی لگژری گاڑیوں کا مالک
دنیا میں کروڑ پتی افراد کی کمی نہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے کروڑ پتی کے بارے میں بتائیں گے جو پیشے کے لحاظ سے خاکروب ہے۔ یہ نا قابل یقین خبر بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہے، جہاں گونڈا ضلع میں ایک خاکروب کے کروڑ پتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے […]
دنیا میں کروڑ پتی افراد کی کمی نہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے کروڑ پتی کے بارے میں بتائیں گے جو پیشے کے لحاظ سے خاکروب ہے۔
یہ نا قابل یقین خبر بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہے، جہاں گونڈا ضلع میں ایک خاکروب کے کروڑ پتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد متعلقہ ادارے سمیت دیگر حکام بھی حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش کمار جیسوال نامی شخص بلدیہ ونڈا میں سینیٹری ورکر ہے۔ اس کے پاس قیمتی مالیت کی جائیداد اور 9 لگژری گاڑیاں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنتوش کمار جو بلدیہ ونڈا میں سینٹری ورکر کے طور پر ملازم ہے، اسے قواعد کے بر خلاف کمشنر کے دفتر میں صفائی کا کام سونپا گیا۔ یہاں اس نے فائلوں سے ہیر پھیر کر کے خود کو فرش سے عرش پر پہنچا دیا اور چند سال میں کروڑ پتی بن بیٹھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاکروب نے کمشنر آفس میں سرکاری فائلوں میں تبدیلی کر کے کروڑوں روپے کمائے۔ جس سے اس نے قیمتی جائیداد بنائی اور 9 لگژری گاڑیاں بھی خریدیں۔
یہ معاملہ سامنے آنے پر کمشنر یوگیشور رام مشرا نے تحقیقات کا حکم دیا تو تحقیقات میں سنتوش کمار جیسوال کو کرپشن میں ملوث پایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرا کے نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سنتوش کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس کے اثاثہ جات کی چھان بین کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں اور اس کے بینک بیلنس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟