آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ، ویڈیو وائرل

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ ہو گئے، سیاہ انگوٹھی نما نشان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ہفتے ورجینیا کے نیلے آسمان پر ایک پراسرار سیاہ انگوٹھی نمودار ہوئی جسے لوگوں نے ’بدشگونی‘ قرار دیا، اور یہ تقریباً 10 منٹ تک […]

 0  0

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ ہو گئے، سیاہ انگوٹھی نما نشان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ہفتے ورجینیا کے نیلے آسمان پر ایک پراسرار سیاہ انگوٹھی نمودار ہوئی جسے لوگوں نے ’بدشگونی‘ قرار دیا، اور یہ تقریباً 10 منٹ تک فضا میں منڈلاتی رہی، اور پھر پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔

یہ واقعہ ورجینیا کے شہر ولیمزبرگ میں منگل کی صبح گیارہ بجے پیش آیا، لوگوں نے ایک بڑی شاہراہ پر فضا میں ایک ’مکرو‘ دائرہ دیکھا، شہریوں کے بیانات کے مطابق دھوئیں کے اس حلقے کو میلوں تک لوگوں نے دیکھا۔

کہا جاتا ہے کہ اس طرح کے سیاہ حلقوں کی ممکنہ وجہ آگ لگنا یا دھماکے ہو سکتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آتش زدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی کوئی چیز آسمان میں تیرتی ہوئی دیکھی گئی ہو۔ جون میں وینزویلا کے اوپر ایک ایسا ہی انگوٹھی کے سائز کا بادل دیکھا گیا تھا۔ جولائی میں ٹیکساس کے علاقے پرل لینڈ کی فضا میں بھی ایسی ہی ایک تیرتی سیاہ انگوٹھی دیکھی گئی تھی۔

تاحال کسی نے بھی سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ کیا چیز ہے، یا کہاں سے اور کیسے آئی، تاہم اس سے متعلق کچھ نظریات ہیں، ماہرین نے آتش زدگی یا کسی قسم کے دھماکے کی طرف اشارہ کیا ہے، کہ ممکنہ طور پر یہ اس وجہ سے بن سکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow