کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی چہرہ تبدیل ہونے لگا
پالتو کتے کے خوفناک حملے کے نتیجے میں نوجوان لڑکی کا چہرہ بگڑنے لگا اور اس کی ناک پر بال اگنا شروع ہوگئے جسے دیکھنے پر لگتا ہے کہ اس کی ناک کتے کی ناک سے مشابہ ہے۔ ٹرینیٹی رولز نامی لڑکی کی زندگی اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب اس پر اس […]
پالتو کتے کے خوفناک حملے کے نتیجے میں نوجوان لڑکی کا چہرہ بگڑنے لگا اور اس کی ناک پر بال اگنا شروع ہوگئے جسے دیکھنے پر لگتا ہے کہ اس کی ناک کتے کی ناک سے مشابہ ہے۔
ٹرینیٹی رولز نامی لڑکی کی زندگی اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب اس پر اس کے والد کے پالتو کتے آئرش نے حملہ کیا، جس کے بعد اس کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کتے کے حملہ کا یہ واقعہ اتنا عجیب و غریب تھا کہ اس نے سب کو خوفزدہ اور حیران کر دیا، پالتو کتا آئرش ہمیشہ سے ایک نرم مزاج اور بڑے ٹیڈی بیئر کی طرح خوبصورت تھا۔
ٹرینیٹی اکثر اپنے والی غیر موجودگی میں اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ برس اس دن جب اس کی اپنے والد سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ہوسکتا ہے کہ اس کشیدگی نے آئرش کو مشتعل کر دیا ہو۔
ٹرینیٹی کا کہنا ہے کہ میں اٹھ کر جانے لگی تو آئرش نے اچانک حملہ کرکے میری ناک پر بہت زور سے کاٹا، میں نے اسے پکڑ کر دور پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی تاہم اس نے جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔
کتے کے حملہ کے بعد 18سالہ ٹرینیٹی رولز کی ناک کے علاوہ چہرے، کانوں اور بازو پر بھی چوٹیں آئیں اسے اسپتال لے جایا گیا، اس کی حالت انتہائی نازک تھی اور حملے کی شدت کی وجہ سے وہ موت کے دہانے پر تھی، ڈاکٹروں نے اس کی شدید زخمی ناک کو دوبارہ بنانے کے لیے متعدد سرجریاں کیں۔
ڈاکٹروں نے اس کی پیشانی کے اوپر والے حصے سے کھال نکال کر اس کی ناک پر ٹرانسپلانٹ کیا، اس عمل سے اس کے چہرے کی حالت تو بحال ہوگئی لیکن چند ہی دنوں میں اس کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
کتے کے حملہ کے نتیجے میں ناک پر کھال ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد اس حصے پر بال اگنا شروع ہوگئے جس نے ٹرینیٹی کے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا۔
رپورٹس کے مطابق رولز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے صارفین کو اپنا چہرہ دکھایا اور بتایا کہ اس کی ناک پر بال کیسے بڑھ رہے ہیں جس پر صارفین بالوں کی نشوونما دیکھ کر حیران رہ گئے اور مشورہ دیا کہ اس کو لیزر سے بالوں کو ہٹانے پر غور کرنا چاہیے۔
اب تک ٹرینیٹی کی چار سرجریز ہوچکی ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے چھ سرجریز کا کہا ہے تاہم اس کی ناک پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟