بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد : بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، مذکورہ ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔ بنگلا دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف 2 چار روزہ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کےدرمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے جائیگی۔ تمام میچز اسلام آباد کلب میں […]

 0  2

اسلام آباد : بنگلا دیش کی اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، مذکورہ ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔

بنگلا دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف 2 چار روزہ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کےدرمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے جائیگی۔

تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہوگا جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز ریڈ بال، وائٹ بال سیریز13 سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائیگی، جبکہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست کو کھیلاجائے گا۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow