کترینہ اور وکی کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے چھوٹے بھائی اداکار سنی کوشل نے بھائی اور بھابی کترینہ کیف کی شادی پر اپنائی گئی ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ بتادی ہے۔ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارہ سنی کوشل نے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘نافذ […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کے چھوٹے بھائی اداکار سنی کوشل نے بھائی اور بھابی کترینہ کیف کی شادی پر اپنائی گئی ’نو فون پالیسی‘ کی وجہ بتادی ہے۔
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارہ سنی کوشل نے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں ’نو فون پالیسی‘نافذ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی میں پرائیوسی کی وجہ سے فون کے استعمال پر پابندی تھی۔
سنی کوشل نے بتایا کہ شادی پر جو کچھ کیا وہ سب بہت شاندار اور دلچسپ تھا، ہم نے ’نو فون پالیسی‘ کو اپنایا اور محسوس کیا کہ سب نے اپنے موبائل فون ایک جانب رکھ کر صرف اور صرف شادی پر توجہ دی اور اسے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون پر پابندی کیوں؟ وجہ جان کر صارفین حیران
وکی کوشل نے کہا کہ شادی کی تقریب میں موجود تمام مہمان تقریبات سے اتنا لطف اندوز ہوئے کہ کسی کو بھی فون کا ہوش نہیں تھا، پتہ ہی نہیں چلا کہ تین روزہ تقریبات کا اختتام کب ہو گیا۔
سنی کوشل نے کہا کہ فون کے استعمال سے یہ ڈر ہوتا کہ کوئی تصویر نہ لیک ہوجائے گی اور آپ دباؤ میں رہتے ہوئے شادی سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے لیکن ہم پر ’نو فون پالیسی‘ اپنانے کے بعد کوئی دباؤ نہیں تھا، کوئی ڈر نہیں تھا کہ کوئی تصویر یا یادگار لمحہ لیک ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں راجستھان میں شادی کی تھی، اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی اپنی شادی میں مدعو کیا تھا لیکن شادی میں تمام مدعو افراد کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟