ہانیہ عامر کی لندن کی سڑکوں پر مداحوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لندن سڑکوں پر مداحوں کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں وہ تفریح سے بھرپور لمحات گزار رہی ہیں، ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکار کی ایک نئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی […]

 0  1
ہانیہ عامر کی لندن کی سڑکوں پر مداحوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لندن سڑکوں پر مداحوں کے ہمراہ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں وہ تفریح سے بھرپور لمحات گزار رہی ہیں، ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکار کی ایک نئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کی جارہا ہے کیوں کہ ہانیہ اس میں مداحوں کے ساتھ گاتی نظر آرہی ہیں۔

کلپ میں ہانیہ کو اپنے چند مداحوں کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کا ہٹ ٹریک ’پہلی نظر میں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جو کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ریس کا گانا ہے۔

ہانیہ لندن کی سڑک پر ایک گروپ کے ساتھ جوش و خروش سے نغہ سرا ہیں جبکہ وہ تالیاں بجاتی بھی نظر آئیں جبکہ ہانیہ کو مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’وہ ایسی عاجز شخصیت کی مالک ہیں جو مداحوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتی ہیں‘، ایک پرستار نے لکھا کہ ’آپ ایک عاجز روح اور بہت ہی مہربان انسان ہیں، آپ خالص ہیں‘۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں بھی شرکت کی تھی جہاں دلجیت نے ہانیہ کو اسٹیج پر بلا کر ان کی پذیرائی بھی کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow