کامیاب شادی کا راز ہے… گورنر سندھ نے اہم بات بتا دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کامیاب شادی کے راز سے پردہ اٹھا دیا، انھوں نے بہترین ازدواجی زندگی کے لیے عوام کو چند اہم مشورے بھی دیے۔ کامران ٹیسوری اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا عید اسپیشل شو کے مہمان بنے، گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کا راز […]

 0  2
کامیاب شادی کا راز ہے… گورنر سندھ نے اہم بات بتا دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کامیاب شادی کے راز سے پردہ اٹھا دیا، انھوں نے بہترین ازدواجی زندگی کے لیے عوام کو چند اہم مشورے بھی دیے۔

کامران ٹیسوری اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا عید اسپیشل شو کے مہمان بنے، گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ بیوی کے سامنے چپ رہیں، بیوی کے بنائے کھانوں کی تعریف کی جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری 10، 12 سالوں سے روٹین ہے کہ ہم ہر سال دو تین بار منڈی جاتے ہیں اور اپنی پسند سے جانور لے کر آتے ہیں۔ فیملی بھی میرے ہمراہ ہوتی ہے جبکہ حتمی طور پر جانور اہلیہ پسند کرتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال بھی میں تین بار منڈی جاچکا ہوں، اس سال تھوڑی مصروفیت زیادہ ہے کہ کیوں کہ ہم نے عید پر سو اونٹ قربان کیے ہیں۔

اپنی شادی کے حوالے سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری والدہ نے اہلیہ کو پسند کیا تھا اور ہماری ارینج میرج تھی، ہمارا دو سال نکاح رہا تھا اس دوران ہماری اچھی انڈراسٹینڈنگ ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow