کامن ویلتھ پاور لفٹنگ، نوح دستگیر بٹ نے ملک کا نام روشن کردیا
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کردیا، پاکستانی لفٹر نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز سمیت 8 تمغے سمیٹ لئے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں کلاسک کے بعد ایکویپڈ کلاس میں […]
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کردیا، پاکستانی لفٹر نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز سمیت 8 تمغے سمیٹ لئے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں کلاسک کے بعد ایکویپڈ کلاس میں بھی چار گولڈ میڈلز بھی اپنے نام کئے۔
نوح بٹ نے جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں ہونے والی چیمپئنز شپ کے ایکویپڈ کلاس میں 120 پلس ویٹ کیٹیگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مقابلے نوح بٹ نے 340 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی لفٹر نے بینچ پریس میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 210 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا، ڈیڈ لفٹ میں بھی اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے 300 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پاکستانی لفٹر نے مجموعی طور پر 850 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ چیمپئن شپ کا ایکویپڈ ٹائٹل بھی جیت لیا، اس سے قبل نوح بٹ نے کلاسک کلاس میں بھی 3 گولڈ اور 1 برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ویٹ لیفٹر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے تھے، جس ایتھلیٹ کو انھوں نے شکست دی تھی وہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرگیا تھا۔
پاکستانی لفٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی وجہ سے نہ ہی میں کسی کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے جاسکا، نہ ہی مجھے بھیجا گیا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان
اُن کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس وقت جو سب سے بڑی مشکل ہے وہ پاکستان کے اسپورٹس کے ادارے ہیں جنھوں نے مجھے اولمپک کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے نہیں بھیجا نہ ہی مجھے دو سال سے انٹرنیشنل پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟