اچار کس گندگی اور غلاظت سے تیار کیا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم سرعام نے لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت اچار بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا۔ اے آّر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کے ہمراہ شہر میں اچار […]

 0  3
اچار کس گندگی اور غلاظت سے تیار کیا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم سرعام نے لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت اچار بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا۔

اے آّر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کے ہمراہ شہر میں اچار بنانے والے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارے اور وہاں صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا۔

ٹیم سرعام اور فوڈ اتھارٹی افسران نے ایک بیابان علاقے میں قائم اچار بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا اور حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کی۔

اچار کے کارخانے پر چھاپہ کے دوران دیکھا گیا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں اور انتہائی غلیظ اور بدبو دار ماحول میں رکھی گئی کیریوں گاجروں اور اچار میں استعمال ہونے والی اشیاء میں پھپھوندی لگی ہوئی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ٹیم سرعام کے سامنے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اچار کے کارخانے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور ساتھ ہی کارخانے کو سیل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow