کالے جامن کی گھٹلی پیس کر صرف ایک چیز ملائیں، ایکنی جڑ سے ختم
موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم ہے اور دیگر پھلوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگا بھی نہیں۔ جامن کے ساتھ ساتھ اس کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں، کالا جامن سے ایسے ایسے فائدے ملتے ہیں کہ […]
موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم ہے اور دیگر پھلوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگا بھی نہیں۔
جامن کے ساتھ ساتھ اس کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں، کالا جامن سے ایسے ایسے فائدے ملتے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں گے۔
جامن کینسر، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس، دمہ، معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس موسمی پھل کے استعمال سے آپ کو حیرت انگیز فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
جامن میں اہم غذائی اجزاء جیسے کیلشیئم ،آئرن ، میگنیشیئم ، فاسفورس ،سوڈیم، وٹامن، تھیامن ،ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ ،کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر، فیٹ، پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لئے بے انتہا مفید ہیں۔
شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار
جامن شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے۔ اس پھل میں جیمبولین اور جیمبوسن جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
جرنل آف میڈیسنل فوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ مرکبات نشاستہ کو چینی میں تبدیل کرنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتے ہیں، جامن کو ذیابیطس پر قابو پانے کا ایک موثر علاج بناتا ہے۔
سوزش سے لڑنے میں مدد کرتا ہے
جامن میں وٹامن سی، آئرن اور اینتھوسیاننز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور مجموعہ ہوتا ہے، جو پھل کو اس کا مانوس جامنی رنگ دیتا ہے۔
جرنل آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
ایکنی اور داغ دھبوں سے نجات
ایکنی کے خاتمے کے لئے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہوجاتی ہے۔
داغ دھبوں سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاﺅڈر، لیموں کا رس، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
آئلی اسکن کیلئے جامن کا پلپ، جو کا آٹا، آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
ہاضمہ مضبوط کرتا ہے
گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو ہاضمے کے مسائل ہونے لگتے ہیں جس سے نجات کے لیے کالے جامن کا استعمال کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جامن میں پائے جانے والے ٹیننز اور فلیوونائڈز سوجن کو کم کرتے ہیں اور صحت مند بیکٹیریا کو فائدہ پہنچاتے ہیں آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تو یہ کالا جامن آپ کا مددگار ثابت ہوگا، اس پھل میں بہت کم کیلوریز اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو ہمیں زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟