چیمپئنز ٹرافی کیلئے یہ پلیئر پاکستان نہیں جائیگا، آسٹریلوی چیف سلیکٹر نے واضح کردیا

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈیوڈ وارنر ان کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ بیلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے دروازے بند کردیے ہیں، چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ […]

 0  4
چیمپئنز ٹرافی کیلئے یہ پلیئر پاکستان نہیں جائیگا، آسٹریلوی چیف سلیکٹر نے واضح کردیا

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈیوڈ وارنر ان کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

بیلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے دروازے بند کردیے ہیں، چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون کب مذاق کر رہا ہے، وانر کا کیریئر بہت اچھا رہا ہے اور ان کے لیے یہ اس سے زیادہ اچھا نہیں ہوسکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک اس ٹیم کی بات ہے تو کچھ مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ اس کی منتقلی کا سفر جاری ہے، ہم اب ڈیوڈ وارنر پر غور نہیں کریں گے ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوچکا ہے، ہم اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کریں گے۔

کچھ دنوں پہلے ڈیوڈ وارنر نے اصرار کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں واپسی کے لیے دروازے کھلے رکھیں گے لیکن بیلی نے اب واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جارح مزاج اوپنر آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف الوداعی ٹیسٹ کے موقع پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، انھوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

ان کا آخری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل تھا جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow