’میری نظر میں تمام کھلاڑی کپتان ہیں‘

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ ٹیم کے مستقبل پر ہے۔ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ینگ ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کس طرح لے کر آیا جائے ہمارا کمبی نیشن اس وقت بالکل درست ہے […]

 0  0

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ ٹیم کے مستقبل پر ہے۔

قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ ینگ ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کس طرح لے کر آیا جائے ہمارا کمبی نیشن اس وقت بالکل درست ہے پاکستان ٹیم کے مستقبل کو دیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ جتنی زیادہ مشاورت اور بحث ہو گی اتنے اچھے کھلاڑی ٹیم میں آئیں گے کوئی چیز پاکستان ٹیم کیلئے بہتر ہورہی ہے تو اس پر سب کو اسٹینڈ لینا چاہیے میرا ایک گروپ ہے اور وہ پاکستان ٹیم کا گروپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی کپتان ہیں میں خود بطور کپتان بادشاہ سمجھوں تو سب کچھ خراب ہوگا ہمیں صرف یہی میسج کیا جا رہا ہے کہ آپ لڑ کر کھیلو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے اس اہم تقرری کا اعلان کیا اور محمد کہ محمد رضوان سے کل تفصیلی ملاقات اور قیادت کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ہم سب کو پوری امید ہے کہ وہ بطور کپتان کامیابی حاصل کریں گے۔ کپتان کسی ایک کو ہی بنایا جا سکتا ہے، تمام کھلاڑیوں کو تو کپتان نہیں بنا سکتے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow