ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، شیڈول میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل وارم اپ میچز میں شریک نہیں ہوگی، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باعث پاکستان ورلڈ کپ وارم اپ […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، شیڈول میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل وارم اپ میچز میں شریک نہیں ہوگی، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باعث پاکستان ورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی۔
ٹنڈولکر کے سیکورٹی گارڈ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف
یکم جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوجائے گی، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟