پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 166 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے […]

 0  2
پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 166 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کیرون پولارڈ 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شان مسعود 27 رنز بنا کر حنین شاہ کا نشانہ بنے، ٹم سیفرٹ کو 8 رنز پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

لیوس دو پلوئے 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

محمد نواز 6 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، عرفان خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ٹم سائفرٹ، عامر خان اور لوس ڈی پلوئے کراچی کنگز میں شامل ہیں جبکہ جیمز ونس اور ڈینئل سیمز کی طبیعت خراب، محمد اخلاق کو آرام دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ٹیم میں اہیلس ہیلز اور رومان رئیس کی واپسی ہوئی ہے، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بیٹنگ، بولنگ دونوں میں اچھا پرفارم نہیں کرپارہے۔

کراچی کنگز کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہر میچ کا ہر پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow