ویڈیو: ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی موبائل ٹاور سے لٹک گیا
کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک کر رہ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ […]
کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک کر رہ گیا۔
ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟