ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم، بابر اعظم کی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم، بابر اعظم کی تنزلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم جبکہ بابر اعظم کی تنزلی ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید ... Read more

 0  4
ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم، بابر اعظم کی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ

ٹیسٹ رینکنگ: ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم، بابر اعظم کی تنزلی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم جبکہ بابر اعظم کی تنزلی ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور پاکستان کے بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بولنگ کی فہرست میں ٹاپ 5 پوزیشن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

بھارت کے جسپریت بمراہ، روی چندرن ایشون، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow