یورو کپ: فلسطینی اور اسرائیلی پرچم لہرانے پر پابندی عائد

یورو کپ کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں فلسطین اور اسرائیلی پرچم لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یورپ میں فٹبال کی حکمرانی کے لیے کل سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یورو کپ شروع ہو رہا ہے جس افتتاحی میچ میزبان جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے […]

 0  7
یورو کپ: فلسطینی اور اسرائیلی پرچم لہرانے پر پابندی عائد

یورو کپ کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں فلسطین اور اسرائیلی پرچم لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپ میں فٹبال کی حکمرانی کے لیے کل سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یورو کپ شروع ہو رہا ہے جس افتتاحی میچ میزبان جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم میگا ایونٹ کے آْغاز سے قبل ہی یورو کپ کی انتظامیہ نے برلن میں تماشائیوں کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے پرچم میدان میں لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران صرف یورو کپ میں شریک 24 ممالک کے پرچم لہرانے کی اجازت ہوگی کیونکہ یورو کپ میں احتجاج کرنے، سیاسی تنازعات اور جھگڑوں کی جگہ نہیں ہے۔

یورو کپ 2024 میں اطالوی ٹیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی اور تماشائیوں کے لیے برلن میں دو مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں آ کر لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینیں بھی نصب کردی گئی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow