پاکستانی فائٹر جو کراٹے چیمپئن شپ کھیلنے گیا، مگر ریفری بنا دیا گیا
پاکستان کے مارشل آرٹس ماہر سردار زوہیب انڈونیشیا مین کیوکشن کائی کراٹے چیمپئن شپ کھیلنے گئے تھے مگر ریفری بنا دیے گئے۔ انڈونیشیا میں گزشتہ دنوں کیوکشن کائی کراٹے چیمپئن شپ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے مارشل آرٹس ماہر سردار زوہیب کھیلنے وہاں پہنچے تاہم انٹرنیشنل کمیٹی نے کھیل مین ان کی مہارت […]
پاکستان کے مارشل آرٹس ماہر سردار زوہیب انڈونیشیا مین کیوکشن کائی کراٹے چیمپئن شپ کھیلنے گئے تھے مگر ریفری بنا دیے گئے۔
انڈونیشیا میں گزشتہ دنوں کیوکشن کائی کراٹے چیمپئن شپ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے مارشل آرٹس ماہر سردار زوہیب کھیلنے وہاں پہنچے تاہم انٹرنیشنل کمیٹی نے کھیل مین ان کی مہارت دیکھتے ہوئے انہیں بطور ریفری ٹورنامنٹ میں ذمے داریاں تفویض کر دیں۔
مذکورہ ایونٹ جس میں دنیا بھر کے 36 ممالک شریک تھے، اس میں پاکستان کی جانب سے ان سمیت 5 فائٹرز نے بطور کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لیا جس میں سے دو نے گولڈ، ایک نے سلور اور ایک نے برانز میڈل جیتا اور مجموعی طور پر پاکستان کی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن رہی۔
دوسری جانب زوہیب کو ریفری کی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر نہ صرف گولڈ میڈل دیا گیا بلکہ اگلے ایونٹس میں بھی بطور ریفری مدعو کیا گیا۔
زوہیب کے مطابق یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب کسی ٹورنامنٹ میں کھلاڑی کے طور پر شرکت کرنے والے کو ریفری کی پیشکش کی گئی ہو تاہم انہوں نے یہ پیشکش پاکستان کے لیے اعزاز سمجھ کر قبول کی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ اور ایسے فائٹرز ہیں جو پاکستان کے لیے تمغے لا سکتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کم از کم سمر کیمپس میں ضرور بھیجیں تاکہ وہ اپنا دفاع کرنا سیکھ سکیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟