پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائز کو بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول لیگ کی 6 فرنچائز کو بھیج دیا ہے۔ پاکستان میں آئندہ سال جنوری، فروری میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول ہے جس کے باعث پی سی بی نے آئندہ برس پی ایس ایل اپریل اور مئی کے مہینے میں […]

 0  3
پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائز کو بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول لیگ کی 6 فرنچائز کو بھیج دیا ہے۔

پاکستان میں آئندہ سال جنوری، فروری میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول ہے جس کے باعث پی سی بی نے آئندہ برس پی ایس ایل اپریل اور مئی کے مہینے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل سے 20 مئی تک مجوزہ شیڈول لیگ کی تمام فرنچائز کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو بھیج دیا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 10 بھی پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے کے میچز میں سے سب سے زیادہ قذافی اسٹیڈیم لاہور 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پنڈی اسٹیڈیم کو 8 میچ دیے جائیں گے۔ کراچی اور ملتان میں 5، پانچ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل سمیت آخری چار میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزکے تمام 10 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی 9،9 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز8،8 میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلیں گے۔ کراچی میں شیڈول پانچوں میچز میزبان ٹیم کنگز کے ہوں گے۔

قلندرز کو بھی ہوم گراؤنڈ پر آدھے میچز کھیلنے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 میچز لاہور میں ہوں گے جب کہ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ ملتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ راولپنڈی میں 5، 5 بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پشاور زلمی کے 5 میچز بھی راولپنڈی میں ہونے ہیں، ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی۔ 11 تاریخ تک پریکٹس سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

افتتاحی میچ ہفتہ 12 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور پہلا مرحلہ 10 مئی کو مکمل ہوگا۔

اس کے بعد نیوٹرل وینیو پر 15 مئی کو کوالیفائر، 16 کو الیمنیٹر ون، 18 کو کوالیفائر 2 جبکہ 20 مئی کو فائنل کھیلا جائےگا، اگرچہ پی سی بی نے نیوٹرل وینیو کا نام مجوزہ شیڈول میں درج نہیں کیا لیکن ممکنہ طور پر یہ انگلینڈ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز جائزہ لے کر پی سی بی سے رابطہ کریں گے اور شیڈول تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل اپنے آغاز سے نویں سیزن تک ہمیشہ فروری، مارچ میں منعقد ہوتا رہا ہے۔ تاہم آئندہ سال 2025 میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جس کے باعث پی ایس ایل کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناراض، سخت وارننگ دے دی

دوسری جانب پی ایس ایل کا مجوزہ شیڈول، پڑوسی ملک بھارت کی لیگ آئی پی ایل سے ٹکرا رہا ہے جس کے باعث پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں بڑے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے نہ آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow