پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں جاری

پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے تیاروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پاکستان میں آئندہ سال جنوری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹ […]

 0  4
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں جاری

پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے تیاروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پاکستان میں آئندہ سال جنوری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹ کنسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

اینڈ ایٹ کنسن نے چیف کیوریٹر آغاز زاہد اور دیگر گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغا زاہد نے انہیں پچز سے متعلق بریفنگ دی۔

آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نے پچز کا معائنہ کیا اور گراؤنڈ اسٹاف کو اس حوالے سے مفید ٹپس بھی دیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ آئی سی کا تین رکنی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی، پنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow