پیرس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کا مطالبہ
فرانس میں احتجاجی مظاہرین نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے پیرس اولمپکس کے منتظمین سے بائیکاٹ اسرائیل کا مطالبہ کیا گیا، فرانس کے لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اولمپکس میں اسرائیل کی شرکت روکنے کے پرزور مطالبات کررہے تھے۔ […]
فرانس میں احتجاجی مظاہرین نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے پیرس اولمپکس کے منتظمین سے بائیکاٹ اسرائیل کا مطالبہ کیا گیا، فرانس کے لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اولمپکس میں اسرائیل کی شرکت روکنے کے پرزور مطالبات کررہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگائیں یا روسی کھلاڑیوں کو بھی شرکت کرنے دیں، دوہرا معیار نہیں کہ روسی کھلاڑیوں پر پابندی ہے جبکہ اسرائیل کو اجازت ہے۔
اس سے قبل بیلجیم نے ستمبر میں اسرائیل کے خلاف یوئیفا (یو ای ایف اے) نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ کہ غزہ میں سنگین صورتحال کے سبب شہری حکام کے لیے میچ کی سیکیورٹی درد سر بن سکتی ہے۔
برسلز کے میئر بینوئٹ ہیلنگز نے اعلان کیا تھا کہ شہر کے اسٹیڈ روئی باؤڈوئن اسٹیڈیم میں 6 ستمبر کو شیڈول میچ کا انعقاد ممکن نہیں۔
ہیلنگز کا کنہا تھا کہ برسلز کے حکام نے میچ کے حوالے سے وفاقی حکومت، پولیس فورسز اور بیلجیئم فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ کافی بات چیت کی مگر میچ کا انعقاد نہیں ہوپائے گا کیوں کہ مظاہروں کا خدشہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟