ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی برینڈن کنگ سائیڈ اسٹرین کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ برینڈن کنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ کا مزید حصہ نہیں بن پائیں گے، ان کے متبادل کے طور پر لیفٹ ہینڈ بیٹر کائل مائیرز کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی […]
ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی برینڈن کنگ سائیڈ اسٹرین کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
برینڈن کنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ کا مزید حصہ نہیں بن پائیں گے، ان کے متبادل کے طور پر لیفٹ ہینڈ بیٹر کائل مائیرز کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کو اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دی ہے، کائل مائیرز ہفتے کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، میچ کا آغاز گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب تاخیر سے ہوا۔
دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں آمنے سامنے تھیں، جہاں امریکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
امریکا کے بیٹر گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19، شیڈلی وین شالک وِک 18، ایرون جونز 11 جبکہ علی خان 14 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول منظور، کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟
ویسٹ انڈیز کے بولر آندرے رسل اور روسٹن چیس نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟