ٹی 20 ورلڈ کپ میں کونسے اسپنرز لیکر جانا چاہیے؟
سابق کرکٹر باسط علی نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کونسے اسپنر لے کر جانا چاہیے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اسپنر عثمان طارق کو ورلڈ کپ کے لیے لے کر جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ طاہر، […]
سابق کرکٹر باسط علی نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں کونسے اسپنر لے کر جانا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اسپنر عثمان طارق کو ورلڈ کپ کے لیے لے کر جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسامہ طاہر، عامر یعقوب، ابرار احمد کو بھی ورلڈ کپ کے لیے بھی جانا چاہیے۔
باسط علی نے کہا کہ لیگ اسپنر شاداب خان کا فارم میں آنا اچھی بات ہے وہ وکٹیں بھی لے رہے ہیں، میرے خیال میں یہ اسپنرز ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو وکٹیں نہیں ملیں مگر انہوں نے بولنگ اچھی کررہے ہیں، محمد علی نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں اسامہ میر نے 6 میچوں 13وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد 5 میچوں میں 10 شکار کرچکے ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ حارث رؤف کافی عرصے سے اچھی بولنگ نہیں کررہے اور رن بھی زیادہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد علی نے زبردست پیس کے ساتھ بولنگ کی ابھی ورلڈ کپ سے قبل میچز بہت ہیں کوشش کریں گے کہ نئے فاسٹ بولر کو موقع دیا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟