اسلام آباد یونائیٹڈ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہی، تجزیہ کار
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ افتتاحی میچ جیتنے کے بعد لگاتار دو میچز ہار گئی ہے ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے۔ اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ […]
پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ افتتاحی میچ جیتنے کے بعد لگاتار دو میچز ہار گئی ہے ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے۔
اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ پچ کنڈیشن کا درست اندازہ نہیں کر پا رہے ہیں، جو بڑی ٹیمیں ہوتی ہیں وہ پچ دیکھ کر ہی یہ اندازہ کر لیتی ہیں کہ اس پچ پر اتنا اسکور قابل دفاع ہوگا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایسا نظر نہیں آ رہا ہے ان کا پچ کے مطابق اسکور نہیں ہوتا ہے اور اس وقت وہ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے آپ کو چھوٹے چھوٹے فیز پلان کرنا ہوتے ہیں کہ اگلے دو تین اوور میں کیسے کھیلنا ہے کس کھلاڑی نے وکٹ پر ٹھہرنا ہے اور کس نے بولر پر اٹیک کرنا ہے ہر اوور کو پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے اس کے بغیر آپ لمبا اسکور نہیں کر سکتے اور اسلام آباد کے ساتھ اسی پلاننگ کی کمی نظر آ رہی ہے۔
ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کوئٹہ کی منیجمنٹ اور کپتان بدلا تو ہمیں ٹیم میں تبدیلی نظر آ رہی ہے لیکن یونائیٹڈ کا ہر سال سپورٹنگ اسٹاف بدلتا ہے ہیڈ کوچ تبدیل ہوتا ہے لیکن کھیلنے کا طریقہ وہی پرانا چلا آ رہا ہے۔ شاداب تین سال سے کپتان ہے لیکن ٹیم اسمارٹ کرکٹ کھیل نہیں پا رہی ہے جو موجودہ وقت کی ضرورت ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟