ٹیسٹ ڈیبیو کے فوراً بعد سرفراز کی قسمت چمک اٹھی!

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے بھارتی نوجوان کرکٹر سرفراز خان کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔ سرفراز نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا بہترین آغاز کیا، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ کے دوران اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلی باری میں نوجوان بیٹر […]

 0  2
ٹیسٹ ڈیبیو کے فوراً بعد سرفراز کی قسمت چمک اٹھی!

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے بھارتی نوجوان کرکٹر سرفراز خان کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

سرفراز نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا بہترین آغاز کیا، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ کے دوران اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ پہلی باری میں نوجوان بیٹر نے 62 جبکہ دوسری اننگز میں انھوں نے 68 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔

اس سے قبل 26 سالہ سرفراز 2019 سے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود، آئی پی ایل میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اس بار انھیں کئی فرنچائز اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

بھارتی بیٹر کو دہلی کیپٹلز نے آئی پی ایل 2024 سے قبل ریلیز کیا تھا کیونکہ انھوں نے چار میچوں میں صرف 53 رنز بنائے تھے۔ دہلی کیپٹلز کے ڈائریکٹر ساروو گنگولی نے سرفراز کو پانچ روزہ کرکٹ کا پلیئر قرار دیا تھا۔

گنگولی نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ٹیسٹ کے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ایک مختلف فارمیٹ ہے۔

اس سے قبل سرفراز نے 2015 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 17 سال کی عمر میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا۔ اس وقت انھوں نے 156.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 111 رنز بنائے تھے۔

آئی پی ایل 2024 سے قبل تین فرنچائزز کی جانب سے سرفراز سے مبینہ طور پر رابطہ کیا گیا تھا۔ مینٹور گوتم گمبھیر نے سرفراز کو کے کے آر کا حصہ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تاہم انھیں چنئی سپر کنگز سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی سرفراز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow