پرینکا چوپڑا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
ممبئی: بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے نئے ہالی وڈ پروجیکٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا آئندہ معروف ہالی وڈ اسٹار کارل اربن کے ساتھ فلم ’دی بلف‘ (THE BLUFF) میں جلوہ گر ہوں گی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام […]
ممبئی: بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے نئے ہالی وڈ پروجیکٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا آئندہ معروف ہالی وڈ اسٹار کارل اربن کے ساتھ فلم ’دی بلف‘ (THE BLUFF) میں جلوہ گر ہوں گی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔
پرینکا چوپڑا نے نئے پروجیکٹ کی خبر کا اسکرین شارٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں امریکی مصنف اور مزاح نگار مارک ٹوین کا قوم لکھا ’ابھی اور بعد میں ہمیں ایک امید تھی کہ اگر ہم زندہ رہے اور اچھے تھے تو وہ ہمیں قزاق بننے کی اجازت دے گا۔‘
متعلقہ: اشنا شاہ اپنا موازنہ پرینکا چوپڑا سے کیے جانے پر حیران
اداکارہ کے شوہر اور معروف گلوکار نک جونس نے اہلیہ کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر ری شیئر کرتے ہوئے آگ کا ایموجی کیپشن میں لگایا۔
اسی طرح ایک مداح نے پرینکا چوپڑا کو ’شہزادی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آئیے یہ سب فتح کریں اور ہمیشہ فخر کریں۔
فلم کی کہانی یہ ہے کہ 19ویں صدی کی کیریبین میں قائم دی بلف ایک سابق خاتون بحری قزاق (پرینکا) کا پیچھا کرتا ہے جسے اپنے خاندان کی حفاظت کرنا ہوتی ہے۔
’دی بلف‘ کی ہدایت کاری کے فرائض فرینک ای فلاورز انجام دیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟