ویوین ڈی سینا کا اپنی سابقہ بیوی سے متعلق بڑا انکشاف

بگ باس 18 میں بطور امیدوار شرکت کرنے والے معروف اداکار ویوین ڈی سینا نے اپنی سابقہ بیو سی متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ ویوین ڈیسینا نے ماضی میں بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ واہبز دورابجی سے شادی کی تھی جو کہ زیادہ دیر چل نہ سکی، جس کے بعد بھارتی ٹی وی کے […]

 0  2
ویوین ڈی سینا کا اپنی سابقہ بیوی سے متعلق بڑا انکشاف

بگ باس 18 میں بطور امیدوار شرکت کرنے والے معروف اداکار ویوین ڈی سینا نے اپنی سابقہ بیو سی متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

ویوین ڈیسینا نے ماضی میں بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ واہبز دورابجی سے شادی کی تھی جو کہ زیادہ دیر چل نہ سکی، جس کے بعد بھارتی ٹی وی کے ہردلعزیز اور معروف اداکار ویوین نے نوران علی نامی مصری خاتون صحافی سے شادی کی تھی۔

حال ہی میں اداکار کو اپنی سابقہ بیوی واہبز دورابجی سے متعلق بگ باس کی ساتھی شلپا شریڈوکر سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ میں کتنا عرصہ اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ رہا ہوں۔

ان سے بگ باس ہاؤس کی ساتھی نے پوچھا کہ وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ کتنے سال تھے، ویوین نے کہا کہ میں نہیں گنتا، وہ میرے ساتھ تب تک رہی جب تک برداشت کرسکتی تھی، غلط تب تک ہوتا ہے جب تک صحیح نہیں ہوتا۔

ویوین ڈیسائی نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ بیوی سے پروفیشنلی طور پر ملے تھے، وہ ان سے انٹرویو کرنا چاہتی تھیں مگر وہ انھیں چار ماہ تک وقت نہیں دے پائے تھے

ادکار نے بتایا کہ وقت نہ دینے پر صحافی نوران کا ناراضگی کا میسج آیا تھا کہ اس کے بعد انھوں نے اپنی موجودہ بیوی سے 24 سے 48 گھنٹے کے اندر انٹرویو دینے کا تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار ویوین ڈیسینا نے کچھ سالوں قبل اسلام قبول کرنے کا انکشاف کیا تھا، وہ رمضان کے مہینے میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔

وہ کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور تھے، تاہم اب ویوین ڈیسائی کی یوں اچانک بگ باس میں انٹری سے مداح کافی حیران ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow