میڈیٹیرین ڈائٹ کتنی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟ حیران کن تحقیق

ماہرین صحت میڈیٹیرین ڈائٹ کو دنیا کی بہترین ڈائٹ قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ طرز عمل انسان کو بہت سی سنگین بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ میڈیٹیرین ڈائٹ پلان کسے کہتے ہیں؟ میڈیٹیرین ڈائٹ زائد مقدار میں پھلوں، سبزیوں، مکمل اناج، زیتون کے تیل اور مچھلی پر مشتمل ایک مکمل ڈائٹ […]

 0  3
میڈیٹیرین ڈائٹ کتنی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟ حیران کن تحقیق

ماہرین صحت میڈیٹیرین ڈائٹ کو دنیا کی بہترین ڈائٹ قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ طرز عمل انسان کو بہت سی سنگین بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

میڈیٹیرین ڈائٹ پلان کسے کہتے ہیں؟

میڈیٹیرین ڈائٹ زائد مقدار میں پھلوں، سبزیوں، مکمل اناج، زیتون کے تیل اور مچھلی پر مشتمل ایک مکمل ڈائٹ پلان ہے۔ اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے والے افراد میٹابولک سنڈروم کے نقصانات سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ میٹابولک سنڈروم میں موٹاپا، ہائی بلڈپریشر اور دیگر دل کی بیماریوں جیسے نقصانات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میڈیٹیرین ڈائٹ ڈپریشن سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مذکورہ ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ تمام اشیاء لازمی کھائی جائیں تاہم ادھیڑ عمر کے لوگوں کو ہرممکن اس کی کوشش کرنا چاہیے کہ وہ میڈیٹیرین ڈائٹ میں شامل تمام غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں اگر صرف مچھلی اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہی کرلیا جائے تو صحت پر اس کے بھی اچھے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

طبی جریدے برٹش نیوٹریشن آف جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 800 مرد و خواتین پر میڈیٹیرین ڈائٹ کے اثرات اور ڈپریشن کی سطح جانچنے کے لیے تحقیق کی۔

تحقیق میں شامل رضا کاروں میں سے نصف سے زیادہ خواتین تھیں اور زیادہ تر رضاکاروں کی عمر 73 برس تھی۔

ماہرین نے تمام افراد سے اپنی غذا سمیت ان میں ڈپریشن کی علامات سے متعلق سوالات کیے اور پھر ان کی صحت کا بھی جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ میڈیٹیرین ڈائٹ سے مجموعی طور پر 20 فیصد تک ڈپریشن میں کمی آ سکتی ہے جب کہ خواتین میں یہ سطح 28 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow