ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بڑا فیصلہ کر لیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی اور پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے شرمناک اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی اور پہلے مرحلے میں ہی میگا ایونٹ سے شرمناک اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ کی جانب سے غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کار، سابق کرکٹرز اور پرستاروں کی جانب سے نہ صرف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں بلکہ کوچنگ اسٹاف پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مبینہ الزام تراشی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
اسی تنقید اور الزام تراشی کے بعد قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے۔ تمام الزامات جھوٹےاورمن گھڑت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن ہے۔ شواہد کے بغیر کسی بھی الزام پر مبنی بات کرنا قانونی جرم ہے اور ایسے تمام لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کوچ اظہر محمود پر سوشل میڈیا پر فیملی ساتھ لے جانے، پی سی بی کے خرچے پر ہوٹلوں میں قیام وطعام اور سیر وتفریح سمیت دیگر الزامات لگائے گئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟