شاداب خان کا نا قابل یقین کیچ، ویڈیو
پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ تو نہ جیت سکا لیکن قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیوی بیٹر کا ناقابل یقین کیچ لے کر شائقین کرکٹ کے دل ضرور جیت لیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر اور جارح مزاج بلے باز […]
پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ تو نہ جیت سکا لیکن قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیوی بیٹر کا ناقابل یقین کیچ لے کر شائقین کرکٹ کے دل ضرور جیت لیے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر اور جارح مزاج بلے باز مارک چمپن کو کور کی جانب سے فیلڈنگ کرنے والے قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے ناقابل یقین کیچ لے کر پویلین واپس بھیج دیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کا 14 واں جب کہ افتخار احمد کے پہلے اوور کی پانچویں گیند کو مارک چیمپن نے زور دار طریقے سے ہٹ کرتے ہوئے کور پوزیشن کی جانب کھیلا۔
اس موقع پر وہاں فیلڈنگ کرنے والے شاداب خان فوری حرکت میں آئے اور فضا میں اچھل کر نا قابل یقین کیچ لے کر کیوی بیٹر کو 8 رنز پر ہی چلتا کیا۔
یہ وہی مارک چیمپن ہے جس نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 42 گیندوں پر برق رفتار 82 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیل کر کیوی ٹیم کو میچ جتوایا اور سیریز میں واپس لائے تھے۔
اس سے قبل قومی کپتان نے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 5 رنز پیچھے رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 174 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اسٹار کرکٹر سے محروم مہمان ٹیم نے اسٹاروں سے سجی پاکستانی ٹیم کے سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔
پاکستان کو نو آموز ٹیم سے سیریز کی شکست کی ہزیمت سے بچنے کے لیے پانچویں اور آخری میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگا۔ گرین شرٹس نے آخری بار 2018 میں کیویز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟