پاکستان کی تجربہ کار ویمن فٹبالر ملیکہ نور کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ فٹبال کی تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر […]
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
فٹبال کی تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔
فٹبال کی تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے۔ انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔
فٹبال کی معروف کھلاڑی نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھیں اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں۔
پانڈیا طلاق کے بعد بیوی کو کتنی رقم دیں گے؟
اُنہوں نے لکھا کہ اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، اس لئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں، ملیکہ نور بدستور ڈومیسٹک فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟