ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کا اہم فیصلہ
بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے بارباڈوس پہنچ چکی ہے، انڈین ٹیم نے فائنل میچ سے قبل اہم فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد بارباڈوس کے لئے روانہ ہوگئی تھی، بھارتی ٹیم نے فائنل سے قبل فیصلہ […]
بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے بارباڈوس پہنچ چکی ہے، انڈین ٹیم نے فائنل میچ سے قبل اہم فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد بارباڈوس کے لئے روانہ ہوگئی تھی، بھارتی ٹیم نے فائنل سے قبل فیصلہ کیا ہے کہ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی بلکہ ٹیم فائنل سے قبل مکمل آرام کرے گی۔
بھارتی کھلاڑیوں کا فائنل سے قبل آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے فائنل میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس بھی ایڈوانس میں کرلی۔
بھارتی ٹیم کی فائنل سے قبل کی ایمبارگو پریس کانفرنس رات 9 بجے جاری ہوگی، آئی سی سی نے ٹیموں کو مسلسل سفر اور تھکاوٹ سے بچنے کیلئے ایمبارگو پریس کانفرنس کا آپشن دیا تھا۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، فائنل میچ کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارباڈوس میں صبح سے شام چھ بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔
اتوار کو ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش ہوسکتی ہے، اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا خدشہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان
پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دنوں 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح 1030 سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟