ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی سنچری کس کے بلے سے کھیل کر بنائی؟

کیا آپ جانتے ہیں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی جارحانہ کس کے بلے سے کھیلی؟ بھارت کی ٹیم زمبابوے کے دورے پر ہے اور شبھمن گل نے دوسرے ٹی 20 میچ میں 47 گیندوں پر 100 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر […]

 0  2
ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی سنچری کس کے بلے سے کھیل کر بنائی؟

کیا آپ جانتے ہیں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی جارحانہ کس کے بلے سے کھیلی؟

بھارت کی ٹیم زمبابوے کے دورے پر ہے اور شبھمن گل نے دوسرے ٹی 20 میچ میں 47 گیندوں پر 100 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری مکمل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تاہم انہوں نے یہ یادگار اننگ اپنے بلے سے نہیں بلکہ کسی اور کھلاڑی کے بلے سے کھیلی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ابھیشیک شرما نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری اپنے بلے سے نہیں بلکہ کپتان شبھمن گل کے بلے سے کھیل کر بنائی۔

نوجوان اوپنر نے بتایا کہ ان کا شبھمن گل کے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے لیکن وہ طویل عرصے بعد ایک ساتھ کرکٹ کے میدان میں اتریں ہیں۔

ابھیشیک نے کہا کہ ہم دونوں نے بھارت کی جانب سے انڈر 12 ایک ساتھ کھیلی اور جب میں ملک کی ٹیم میں منتخب ہوا تو سب سے پہلے مجھے شبھمن نے کال کر کے آگاہ کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ پہلے میچ میں صفر پر آْؤٹ ہونے پر دباؤ کا شکار تھا اس لیے شبھمن کے بلے سے کھیلا اور آج کی اننگ پر میں اس بلے کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

23 سالہ ابھیشیک نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ انڈر 12 میں بھی جب میں پریشر میں ہوتا تھا تو شبھمن گل سے ہی بلا مانگتا تھا اور یہی چیز آئی پی ایل میں بھی ہوئی تھی۔

جارحانہ اوپنر نے کہا کہ میں خود کو سکسر کنگ یا اس جیسی کوئی چیز نہیں سمجھتا لیکن مجھے اس مقام تک لانے میں یووراج سنگھ کا بھی بڑا تعاون ہے۔

انہوں نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ میرے والد (کوچ) نے مجھے اونچی شاٹ کھیلنے کی اجازت دی لیکن ہدایت کی کہ جب بھی اونچی شاٹ کھیلوں تو گیند باؤنڈری کے پار ہی جائے۔

ابھیشیک شرما اور روہت شرما کی پہلی انٹرنیشنل سنچریوں میں حیرت انگیز مماثلت

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow