پاک زمبابوے پہلاون ڈے: ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت زمبابوے 80 رنز سے فاتح قرار
بلاوائیو: پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کو 80 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کے باعث پورا نہ ہوسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا، زمبابوے کی ٹیم پہلے […]
بلاوائیو: پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کو 80 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کے باعث پورا نہ ہوسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا، زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
پاکستان کی بیٹنگ ہدف کے تعاقب میں روایتی طور پر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 60 رنز بناسکی۔
پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک آتے رہے اور پچ پر تھوڑا وقت گزار کر پویلین کی طرف لوٹتے رہے، کپتان محمد رضوان 19، کامران غلام 17 اور صائم ایوب 11 رنز بناسکے۔
حسیب اللہ صفر، عبداللہ شفیق ایک، سلمان آغا 4 اور عرفان خان 7 رنز بناسکے، زمبابوے کے بولرز کو کوئی بھی پاکستابی بیٹر اعتماد کے ساتھ کھیلنے میں ناکام رہا، زمبابوے کے موذا ربانی، سکندر رضا اور شان ولیمز نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاراوا 48 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سکندر رضا نے 39 اور مارومانی نے 29 رنز کی اننگزکھیلی۔
فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر جمال، محمد حسنین اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ حاصل کی
زمبابوے کی جانب سے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان 81 رنز پیچھے رہی، زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟