ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی ملنے کے بعد سوریا کمار نے ٹیسٹ اسپاٹ پر نظریں جمالیں!

ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد سوریا کمار نے ٹیسٹ اسپاٹ پر نظریں جمالیں، وہ اس فارمیٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ گوتم گمبھیر کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو نے امیدیں باندھ لی […]

 0  1

ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی کپتانی ملنے کے بعد سوریا کمار نے ٹیسٹ اسپاٹ پر نظریں جمالیں، وہ اس فارمیٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔

گوتم گمبھیر کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو نے امیدیں باندھ لی ہیں کہ وہ بھارت کی تمام فارمیٹس میں نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ قیادت ملنے کے بعد اپنی اہلیت ثابت کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے فتح دلائی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سوریا کمار نے طویل ترین فارمیٹ میں واپسی کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا اور کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان 33 سالہ سوریا کمار یادیو نے کہا کہ بوچی بابو میں کھیلنے سے مجھے اس سیزن میں ریڈ بال ٹورنامنٹ کے لیے اچھی پریکٹس ملے گی۔

سوریاکمار یادیو جو کہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں وہ 2023 میں بھارت کی جانب سے واحد ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف ویداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کیا تھا، مڈل آرڈر بلے باز نے آسٹریلیا کے خلاف 20 بالز پر 8 رنز اسکور کیے تھے، یہ میچ بھارت ایک اننگز اور 132 رنز کے بڑے مارجن سے جیت گیا تھا۔

خیال رہے کہ روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کپتانی کے مضبوط امیدوار تھے تاہم ٹی ٹوئنٹی کپتان کا قرعہ فال سوریا کمار کے نام نکلا تھا۔

سوریا کمار یادیو نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد اپنی پوسٹ میں لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بے یقینی کا بھی اظہار کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow