ٹی وی اداکاراؤں نے اپنے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

اداکارائیں ڈراموں کی ہوں یا فلموں کی ان کو اپنی فیلڈ میں کامیابی اور خوبصورت نظر آنے کیلیے ہر طرح کے جتن کرنا پڑتے ہیں، خاص طور پر اپنی جِلد کے حوالے سے وہ بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں ایک سوال بالخصوص اداکاراؤں کے بارے میں یہ ضرور آتا ہے کہ […]

 0  0

اداکارائیں ڈراموں کی ہوں یا فلموں کی ان کو اپنی فیلڈ میں کامیابی اور خوبصورت نظر آنے کیلیے ہر طرح کے جتن کرنا پڑتے ہیں، خاص طور پر اپنی جِلد کے حوالے سے وہ بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

لوگوں کے ذہن میں ایک سوال بالخصوص اداکاراؤں کے بارے میں یہ ضرور آتا ہے کہ آخر اتنے کیمیکل سے بھرپور پراڈکٹس استعمال کرنے کے باوجود ان کی جلد اور بال کیسے اتنے اچھے رہتے ہیں؟۔

ورزش اور میک اپ تو ویسے ہی ان اداکاروں کی زندگی کی روٹین کا لازمی حصہ ہے لیکن چند اداکارائیں فریش دکھنے کے لیے کچھ خاص ٹوٹکوں کا بھی استعمال کرتی ہیں جو ان کی خوبصورتی کا راز ہوتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور فن کاروں نے شرکت کی اور اپنی خوبصورتی کے راز ناظرین سے شیئر کیے۔

اس موقع پر ٹیلیویژن کی اداکارہ کنول خان نے اپنی جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ ایلو ویرا کا استعمال لازمی کرتی ہوں رات کو سونے سے قبل اپنے چہرے کو مکمل طور پر صاف کرکے سوتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ایلو ویرا کے بہت سارے پلانٹس لگے ہیں تو وہیں سے تازہ تازہ کاٹ کر چہرے اور بالوں پر لگاتی ہوں۔ اس کے علاوہ چاول کے آٹے کا ٹوٹکا بھی کرتی ہوں۔

سینئر اداکارہ امبر خان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتایا کہ میں خشک میوہ جات بہت کھاتی ہوں اور اس کے علاوہ خاص طور پر رات کے وقت مجھے فروٹس لازمی چاہیے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چہرے کو اچھی طرح صاف کرکے اچھے سے برانڈ کا سیرم لگاتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow