ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی سازش کرنے والا عراقی نوجوان گرفتار

ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والے عراقی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ آسٹریا کے وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک 18 سالہ عراقی شہری کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں […]

 0  3

ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والے عراقی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریا کے وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک 18 سالہ عراقی شہری کو آسٹریا کے دارالحکومت میں ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملہ کرنے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں ویانا سے حراست میں لیا گیا ہے۔

آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست نوجوان کا تعلق سازش کے مرکزی ملزم کے گروہ سے ہے، مذکور سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے۔

آسٹریا کی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ مشتبہ شھخص سے پوچھ گچھ کی جائے گی، نوجوان نے منصوبہ بند حملے سے دو ہفتے قبل اپنی ملازمت یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی تھی، کہ اس کے ’’بڑے منصوبے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کر دیے گئے تھے۔

کنسرٹس منتظمین نے بتایا تھا کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow