ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی، افغان ٹیم کا ڈریسنگ روم میں شاندار جشن
ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ بنائی او جیت کے بعد میدان اور ڈریسنگ روم میں شاندار جشن منایا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی […]
ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ بنائی او جیت کے بعد میدان اور ڈریسنگ روم میں شاندار جشن منایا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے جب کہ کینگروز کے لیے مشکل پیدا کر دی ہے۔
افغانستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی آخری وکٹ 127 رنز پر جیسے ہی گری تو میدان میں افغان کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں سپورٹرز کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔
میچ کے بعد کھلاڑی جب ڈریسنگ روم پہنچے تو وہاں کا ماحول بھی تبدیل ہوگیا اور افغان کرکٹرز ایک بار پھر جشن کے موڈ میں آگئے۔ انہوں نے فتح گر کھلاڑی گلبدین کا تالیاں بجا کر استقبال کیا اور انہیں کاندھوں پر اٹھا لیا۔
اس موقع پر کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے جب کہ میدان میں کپتان راشد خان اور گلبدین نے جیت کا کا کریڈٹ ایک دوسرے کو دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پہلی بار افغانستان کے ہاتھوں کسی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میچ کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں ٹیموں کی رسائی دلچسپ اگر، مگر کی صورتحال سے دوچار ہوگئی ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں ٹیموں کی رسائی اگر، مگر کی دلچسپ صورتحال سے دوچار
آپ کا ردعمل کیا ہے؟