ویڈیو: والدین باتوں میں مگن، شیرخوار بچی کو گاڑی نے کچل دیا

بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں والدین باتوں میں مگن رہے اس دوران شیر خوار بچی کو گاڑی نے کچل دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل سوز واقعہ گزشتہ دنوں آگرہ کے کاسموس مال کے پارکنگ ایریا میں رات 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج […]

 0  2

بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں والدین باتوں میں مگن رہے اس دوران شیر خوار بچی کو گاڑی نے کچل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل سوز واقعہ گزشتہ دنوں آگرہ کے کاسموس مال کے پارکنگ ایریا میں رات 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

حادثے میں ڈیڑھ سال بچی زندگی کی بازی ہار گئی جس کی شناخت رودریکا کے نام سے کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے والد جیدیپ، اہلیہ، دس سالہ بیٹے اور بچی کے ساتھ کاسموس مال میں خریداری کرنے گئے تھے، شاپنگ کے بعد وہ اہلیہ کے ساتھ باتوں میں مصروف ہوگئے اور حادثہ پیش آگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی اپنے بھائی کے ساتھ پارکنگ ایریا میں کھیلنے میں مصروف ہے۔

اچانک ہی وہ پارکنگ ایریا کے دوسری طرف چلی جاتی ہے جہاں ایس یو وی کا ڈرائیور اسے دیکھ نہیں پاتا اور گاڑی تلے روند دیتا۔

حادثے کے فوری بعد والدہ بیٹی کو دیکھنے کے لیے پہنچتی ہیں، بعدازاں بچی کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں ڈاکٹر نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow