ویڈیو: بٹلر کے ایک اوور میں 5 شاندار چھکے

انگلش کپتان جوزبٹلر نے امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں چھکوں کی برسات کر دی۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ جوزبٹلر نے اننگز کے نویں اوور […]

 0  4
ویڈیو: بٹلر کے ایک اوور میں 5 شاندار چھکے

انگلش کپتان جوزبٹلر نے امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں چھکوں کی برسات کر دی۔

انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

جوزبٹلر نے اننگز کے نویں اوور میں ہرمیت سنگھ کو چھ گیندوں پر 5 چھکے لگائے۔ ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے دسویں اوور میں ہی 116 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

امریکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ پہلی ٹیم بن گئی۔ امریکا کیخلاف انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن نے پانچ گیندوں پر چار وکٹیں اڑائیں۔

جارڈن کی ہیٹ ٹرک جاری T20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی بیک ٹو بیک ہیٹ ٹرک کے بعد تیسری ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow