ویڈیو: برطانوی کرکٹر کے گھر دوسری بار حملہ

انگلش ٹیم کے کرکٹر اور ون ڈے فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر تین ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن اور 2019 کا عالمی کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر تین ماہ کے دوران دوسری بار […]

 0  2

انگلش ٹیم کے کرکٹر اور ون ڈے فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر تین ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن اور 2019 کا عالمی کپ جیتنے والی فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر تین ماہ کے دوران دوسری بار مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ونس جو ہیمپشائر میں اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ رہتے ہیں۔ اس وقت انتہائی خوفناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ تین ماہ کے دوران ان کے گھر پر دو بار نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں نامعلوم حملہ آور نے انگلش بلے باز کے گھر پر حملہ کرکے پورچ میں کھڑی گاڑیوں اور گھر کی عمارت کو نقصان پہنچایا جب کہ اس سے قبل ہونے والے حملے میں بھی ایک حملہ آور نے ان کے گھر اور گاڑیوں پر اینٹیں پھینکی تھیں جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

اس حوالے سے جیمز ونس کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ان حملوں سے شدید خوفزدہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے اس حملے سے متعلق کوئی چیز دیکھی ہو تو وہ انہیں یا پولیس کو اطلاع دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow